قومی دولت لوٹنے والا ایک فرد بھی احتساب سے نہیں بچنا چاہئے، سراج الحق

جماعت اسلامی نے بےروزگاری مارچ کا اعلان کر دیا

مردان: جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ انتخابات کے لیے اعلان کردہ معمول پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔

جمعہ کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈر ریفرنس میں دیے گئے فیصلہ کے بعد مردان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے پاناما لیکس میں شامل 436 افراد کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان افراد کے خلاف کارروائی چیونٹی کی رفتار سے بھی کم ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم چاہتی ہے انتخاب ہو تو سب کے خلاف ہو۔

یہ بھی دیکھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 مریم نواز کو7 برس قید، بھاری جرمانہ

رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی فرد کے خلاف فیصلے سے انتخابات آگے پیچھے نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والا کوئی ایک فرد بھی احتساب سے نہیں بچنا چاہئے، بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے، دبئی، لندن اور امریکہ میں جائیدادیں بنانے والوں کو پکڑاجائے۔


متعلقہ خبریں