فیفا ورلڈ کپ : فرانس نے سیمی فائنل میں یو رو گوئے کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ: پہلے کواٹر فائنل کی فتح فرانس کے نام، یوروگوئے ایونٹ سے باہر| urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد یورو گوئے کو شکست دے دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔

دونوں ٹیمیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم یوروگوئے کی ٹیم فرانس کی ٹیم کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کھ گئی۔

پہلے ہاف میں فرانس کی طرف سے  ورانے  نے  گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں فرانسیسی فارورڈ  گریز مین نے ایک اور گول کرکے فرانس کی پوزیشن مستحکم کردی۔

عالمی ایونٹ میں یوروگوئے کا سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا جبکہ فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

اس وقت کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فٹ بال ورلڈ کپ پر سب کی نظریں جمی ہیں۔

سیمی فائنل کے نتائج اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون سی ٹیمیں اس میگا ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں