عدالتی فیصلے کے خلاف آئینی راستہ اختیار کریں گے، خواجہ آصف

فوٹو: فائل


شجاع آباد: سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس  میں شریف خاندان کے خلاف عدالتی فیصلے پر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو عدالت نے قید کی سزا سنائی ہے لیکن نوازشریف کے حق پر ہونے کا فیصلہ خلق خدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عزت اور اقتدار عطا کرنے والی اللہ رب العزت کی ذات ہے، تمام لوگ 25 جولائی کو نماز فجر کے بعد دو رکعت نماز پڑھ کر ووٹ ڈالنے جائیں۔

خواجہ آصف نے آزاد امیدواروں کے نشان جیپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشان اختیار کرنے والے جلد اُلٹ جائیں گے۔

جمعہ کے روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو دس اور مریم نواز کو سات برس قید کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں