جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ


کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 109ویں مڈ شپ مین اور 18 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمریل ظفر محمود عباسی تھے۔

تقریب کے اختتام پرانہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم اور کوشاں ہے، پاکستان نیوی کا پاکستان اور خطے میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ہم سی پیک سے منسلک سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ہم نے بحرہند میں بحری دہشت گردی، قذاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ریجنل میری ٹائم پٹرولز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نیوی میں مڈ شپ مین کمیشننگ ٹرم مکمل کرنے والوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افسر بھی شامل ہیں، ان ممالک میں بحرین، اردن، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں