پرامن اور شفاف انتخابات پہلی ترجیح ہیں، نگراں وزیر اطلاعات


کراچی: نگراں وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم نے خود کو غیرجانبدار رکھا ہوا ہے، پرامن اور شفاف انتخابات کرانا نگراں حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

مزارقائد پر سیوریج واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو انتخابات ہوں گے، سب کے ساتھ برابری کا سلوک رواں رکھنے کے خواہاں ہیں، عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے، ووٹر کی تربیت کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ آبی ذخائر کے ساتھ آبی کفایت بھی ضروری ہے، پانی کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے اور ڈیمز بنانے کے لیے پانی کی ایک ایک بوند بچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ  پر کام شروع کر دیا گیا ہے، یہ منصوبہ  آئندہ سال اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیمرا جو قانون بنائے گا حکومت اس پر عمل کرے گی۔


متعلقہ خبریں