ن لیگی کارکنوں نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ عمران خان کا استفسار

ن لیگی کارکنوں نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ پیسہ باہر بھیجنے کے باوجود ن لیگ کے کارکنان نواز شریف کی حمایت کر رہے ہیں، ن لیگ کے کارکن بتائیں کیا انہوں نے اللہ کو جواب نہیں دینا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے سے سب سامنے آگیا، پیسے چوری کر کے ملک سے باہر نواز شریف کے بچوں کو بھیجے گئے،  قوم کا زوال ایسے ہی ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صدام حسین اور کرنل قذافی سمیت بہت سے لوگوں کو جاتے دیکھا ہے، پاکستان میں نواز شریف کو جاتے ہوئے دیکھا، نواز شریف کو جتنے مواقع ملے شاید ہی کسی کو ملے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  تاریخ میں پہلی دفعہ ایک طاقتور قانون کے نیچے آیا ہے، یہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لئے مدینہ کے اصولوں کے مطابق ملک کو چلانا پڑے گا۔

ختم نبوت قوانین کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے آرٹیکل 295 سی کے ساتھ کھڑیں ہیں، راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور بتایا جائے کہ کس کے کہنے پر اور کس کو خوش کرنے کے لیے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار کو سزا ملنی چاہیے۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم نبوت کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں درج تھا کہ ختم نبوت سے متعلق حلف نامی کی تبدیلی پر مشتمل ڈرافٹ کو نئے سرے سے مرتب کرنے کا کام پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اور ن لیگی وزیر انوشہ رحمن نے سرانجام دیا تھا۔


متعلقہ خبریں