نواز شریف جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے، ذرائع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں 11 برس قید اور بھاری جرمانہ کی سزا پانے والے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے۔

مریم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والد اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے جمعہ کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

قبل ازیں ہفتہ کی رات سامنے آنے والی اطلاع میں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں گے۔

نواز شریف اپنی پہلے سے بیمار اہلیہ کی طبیعت زیادہ بگڑنے پر مریم نواز کے ہمراہ لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ کردہ فیصلہ سنایا تھا جس میں نواز شریف کو 10 سال اور ایک سال جب کہ مریم نواز کو سات برس اور ایک سال کی سزائیں دی گئی تھیں۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا تاہم نیب سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر انہیں بھی ایک برس کی سزا سنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں