عمران خان تین شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے

زرداری کی پارٹی سے مقابلہ ہے، عمران خان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج تین شہروں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دن ڈیڑھ بجے عمران خان اسلام آباد کنونشن سینٹر میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ ایبٹ آباد روانہ ہو جائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف سہہ پہر چار بجے ڈگری کالج  نمبر ایک ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ایبٹ آباد میں جلسے کی تیاریاں رات سے ہی جاری ہیں۔

عمران خان شام چھ بجے ایلیمنٹری کالج  ہری پور میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پھلگراں سے تعلق رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ نون کی سابق رکن قومی اسمبلی فرحانہ قمر کنونشن سینٹر کے جلسے کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

فرحانہ قمر جون 2013 سے مئی 2018 تک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں