فیفا ورلڈ کپ 2018: سیمی فائنل لائن اپ مکمل

فیفا ورلڈ کپ 2018: سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور اب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی 32 میں سے  چار ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فرانس، بیلجیئم، انگلینڈ اور کروشیا نے طاقت ور حریفوں کو زیر کیا۔

ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم فرانس نے کوارٹر فائنل میں راونڈ  آف سکسٹین تک ناقابل تسخیر رہنے والی یورو گوئے کو شکست  دی۔

فرانس نے ارجنٹائن جیسی بڑی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر میسی الیون کو گھر کی راہ دکھائی تھی۔

بیلجیئم نے بھی کوارٹر فائنل میں برازیل کا تختہ الٹا جو ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کے مترادف تھا، اس سے قبل بیلجیئم نے جاپان کے منہ سے جیت چھینی تھی۔

کولمبیا جیسے مضبوط حریف کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے بعد انگلینڈ،  سویڈن کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کرکے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔

کروشیا بھی عالمی کپ کی خوش قسمت ٹیم رہی جس نے ڈنمارک کو عالمی ایونٹ سے باہر کرنے کے بعد پنالٹی شوٹس میں میزبان ٹیم روس کا بوریا بستر گول کرایا۔

فیفا 2018 کا پہلا سیمی فائنل دس جولائی کو فرانس اور بیلجیئم کے مابین جب کہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان  گیارہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

15 جون کو فرانس، بیلجیئم، انگلینڈ اور کروشیا میں سے دو فاتح ٹیموں کا روس کے تاریخی لوزنکی اسٹیڈیم میں آمنا سامنا ہوگا اور یہ معرکہ سر کرنے والی ٹیم کے سر دنیائے فٹبال کی بادشاہت کا تاج سجے گا۔


متعلقہ خبریں