نیویارک میں دوسرے پاکستانی فلم فیسٹیول کا آغاز 

 نیویارک میں دوسرے پاکستانی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک: پاکستان ’مشن ٹو دی یو این‘ کے زیر اہتمام دوسرے دو روزہ پاکستان فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کرانے کا مقصد پاکستانی سنیما کی شاندار طریقے سے واپسی ہے۔

ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی کہ دو روزہ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلمیں بیرون ملک میں پاکستان کا بہترین امیج پیش کریں گی۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان، میکال ذوالفقار، مہوش حیات اور آمنہ شیخ سمیت شوبز کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

فلم فیسٹیول کے پہلے روز ’سات دن محبت ان‘، ’پرچی‘، ’ورنہ‘ اور ’کیک‘ جب  کہ دوسرے روز ’نہ بینڈ نہ براتی‘، ’لا لا بیگم‘ اور ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے فلم فیسٹیول دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے، اس سے قبل یہ فیسٹیول دسمبر 2016 میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں