پاکستان نے تین ملکی ٹی20 سیریز کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے تین ملکی ٹی20 سیریز کا فائنل جیت لیا | urduhumnews.wpengine.com

ہرارے: پاکستان نے آسٹریلیا کو  تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

حریف ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنزکا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا تو  صرف دو کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑیوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔

شعیب ملک اور فخرزمان نے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ فخرزمان نے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے تین، شاداب خان دو، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آرمی چیف نے تین ملکی ٹی 20 سیریزجیتنے پرقومی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند اورکھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں ٹارگٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فخر زمان اور شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا کہ میں نے اپنا نیچرل گیم کھیلا جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ہمارا اسٹارٹ اچھا تھا لیکن فخر زمان نے بہترین کھیلا۔


متعلقہ خبریں