تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے چھ بچوں کو 16 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے دو بچوں کو نکال لیا گیا| HUMNEWS.PK

بنکاک : تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے ہوئے چھ بچوں کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر بچوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بچے گزشتہ 16 روز سے تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے مشہور غار تھیم  لوانگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تھائی لینڈ حکام کے مطابق غاروں میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بچانے کے لیے 18 غوطہ خور پہنچے ہیں جنہیں فوج اور شہریوں کی مدد بھی حاصل ہے۔

سخت جدوجہد اورکوشش کے باوجود ابھی تک صرف چھ بچوں کو بچایا جاسکا ہے۔ غار سے نکالے جانے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جلد ہی مزید بچوں کو بھی نکال لیا جائے گا۔ غار میں موجود چاروں بچے بیس کیمپ میں غوطہ خوروں کے ہمراہ موجود ہیں۔

حکام کی کوشش ہے کہ پہلے غار میں موجود کمزور بچوں کو نکالا جائے۔

قبل ازیں حکام کو غار میں پھنسے بچوں کے  متعلق خدشات لاحق تھے۔ یہ بچے غار میں چارکلو میٹر اندرپھنسے ہوئے ہیں جہاں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان بدستور موجود ہے اور واپسی کا راستہ بھی انتہائی پر خطر ہے۔

حکام کے مطابق غار میں کم از کم چار مقامات پر سیلابی پانی کا بھی سامنا ہے جبکہ بعض مقامات پر راستہ انتہائی تنگ ہے۔

حکام  کے مطابق بچوں کا یہ گروپ اپنے کوچ کے ہموراہ 23 جون کو غار کی سیر کے لیے گیا تھا لیکن بارش اور سیلابی پانی کے باعث وہیں پھنس کر رہ گیا۔

تھائی لینڈ حکام کو نو دن گزرنے کے بعد بچوں کے زندہ ہونے کے متعلق معلوم ہوا۔ اس کے بعد سے غار میں موجود بچوں کو کھانا، آکسیجن اور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں