کراچی میں تالا توڑ گروہ سرگرم : پولیس ٹامک ٹوئیاں مارنے لگی

کراچی: کچرا چننے والے بچے گودام کا صفایا کرکے فرار | urduhumnews.wpengine.com

کراچی : کریم آباد میں کچرا چننے والے بچوں نے  تالے کاٹ کر گودام کا صفایا کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس فوٹیج  موجود ہونے کے باوجود ٹامک ٹوئیاں ماررہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔

پولیس کے مطابق تالے کاٹ کر کارروائی کرنے والا بچوں کا یہ گروہ پہلے بھی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ وارداتوں میں کچرا چننے والے کم عمر افغانی بچے ملوث ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کم عمرافغانی بچوں کا یہ تالا توڑ گروپ اولڈ سٹی ایریا میں بھی وارداتیں کرچکا ہے ۔ حالیہ واردات میں تالا توڑ گروہ  کے کارندوں نے گودام سے کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان چوی کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تالا توڑ گروہ کے کم عمر کارندوں کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ہم نیوز نے تالا توڑ گروہ کے کم عمر چوروں کی کارروائیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں باآسانی  دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مجرمان  کھلے عام دکانوں کے تالے کاٹ کر چوری کررہے ہیں۔

واضح فوٹیج کے باوجود  پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں