فیصل آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ہاتھ ملا لیا!

فیصل آباد میں پی ٹی آئی ا ور ن لیگ کے امیدواروں کا مشترکہ اشتہار| Humnews.pk

فیصل آباد: سیاسی میدان میں سخت حریف سمجھے جانے والی دونوں جماعتوں نے فیصل آباد میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ہاتھ ملا لیے ہیں جس کے بعد باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

الیکشن 2018 کے لیے فیصل آباد کے علاقے نور پور کے علاقہ مکینوں  نے انوکھی اشتہاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے امیدواروں کی تصاویر کا ایک ہی اشتہار بنا دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی تصاویر ایک ہی بینر پر شائع کر کے انتخابی مہم چلائی جا رہے ہے۔ انتخابی مہم کے لیے استعمال کیے جانے والے بینرز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے تحریک انصاف کے راجہ ریاض جب کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117 سے ن لیگ کے امیدوار مہر حامد رشید کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں بھی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدواروں نے اتحاد کا اعلان کیا تھا جس کےبعد ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر دلاور خان تحریک انصاف کے امیدوار اور عمران خان کے قریبی دوست کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں