قائداعظم یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

قائداعظم یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یونی ورسٹی جولائی کے آخری ہفتے سے لے کرستمبر کے پہلے ہفتے تک بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونی ورسٹی 23 جولائی سے پانچ ستمبر تک بند رہے گی۔

خیبر پختونخوا (کے پی)، سندھ اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات پہلے ہی دی جا چکی ہیں۔

صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے پی میں تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے پانچ اگست تک بند رہیں گے۔

پنجاب میں 17 مئی سے دس اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ اسی طرح سندھ میں 14 مئی سے 15 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

چھٹیوں کا شیڈول ہر سال اس طرح نہیں ہوتا لیکن رواں برس موسم میں تبدیلی کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں