ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، امریکا کی سرینا ویلیم کوارٹر فائنل میں

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، امریکا کی سرینا ویلیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں | urduhumnews.wpengine.com

لندن: امریکا کی سرینا ویلیم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

2 جولائی سے جاری ٹورنامنٹ میں سرینا ویلیم نے راؤنڈ سکسٹین میں روس کی روڈینا کو شکست دے کر مقابلہ چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔

قبل ازیں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں خاصے اپ سیٹس دیکھے جاچکے ہیں جس میں سب سے بڑا اپ سیٹ دنیا کی نمبر ون ٹینس اسٹار سیمونا ہالپ کی شکست ہے۔ سیمونا نے اپنا پہلا سیٹ چھ تین سے جیت لیا تھا لیکن اس کےبعد تائیوان کی ٹینس پلیئر نے دونوں سیٹس جیت لیے تھے۔

اسی طرح مینز سنگلز مقابلوں میں برطانیہ کے کائل اینڈ منڈ کو سربیا کے نوواک جوکووچ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جب کہ نوواک جوکووچ اپنا پہلا سیٹ ہار گئے تھے تاہم انہوں نے باقی تین سیٹ اپنے نام کرلیے تھے۔ دوسری جانب اسپین کے رافیل نڈال آسٹریلیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں