نوازشریف کی آمد پر پولیس پریشان، 24 مقامات حساس قرار

پولیس میں بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی

فوٹو: فائل


لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی کے لیے لاہور ایئرپورٹ کے انتخاب کے بعد  پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ پولیس حکام نےشہرکے 24 مقامات کوحساس قراردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی کے لیے نواز شریف کے روٹ کو دوحصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔  ایک حصہ ایئرپورٹ اوردوسرا کینٹ سےجاتی عمرہ تک مقررکیا جائے گا۔

سکیورٹی اورلا اینڈ آرڈر کےلیےروٹ پر اڑھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کئےجائیں گے۔  ڈیوٹی کرنے والی نفری میں اینٹی رائٹ فورس، پیٹرولنگ اور ایلیٹ کے اہلکار شامل ہوں گے۔

نواز شریف کےکارکنوں کو ائرپورٹ کےباہرجمع ہونے کی اجازت ہوگی لیکن کسی بھی شخص کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

لاہور پولیس نے پاکستان مسلم لیگ(ن)  کی اہم شخصیات سمیت جارح مزاج کارکنوں کی لسٹیں تیارکرلی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جمعہ کو ن لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں