عالمی برادری کشمیر میں بچوں پر تشدد کا نوٹس لے، ملیحہ لودھی

کشمیر:سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی،ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقوام متحدہ  میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بچوں پر براہ راست تشدد کا نوٹس لے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بلیک لا کی آڑ میں کم عمر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،  بھارتی فوج کی جانب سے اسکولوں اور گھروں میں کھانے پینے کے اشیا کی فراہمی بغیر کوئی وجہ بتائے اچانک  بند کر دی جاتی ہے جس کا اثر براہ راست بچوں پر پڑتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرے۔

جون 2018 میں بھارتی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیری قیادت پر نوجوانوں کو سنگ باری پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں، لیکن عام بچوں کے ہاتھوں میں پتھر تھما کر انہیں تشدد کے راستہ پر گامزن کر دیتے ہیں اور اس طرح ان کا مستقبل تاریک بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں ان سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر کے سبھی بچوں کو اپنے بچے سمجھیں۔

اس کے ردِ عمل میں کشمیری حریت پسند قیادت نے کہا تھا کہ بھارتی وزیرِ داخلہ کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ بھارتی فورسز ہر روز کتنے کشمیریوں کو شہید  کرتی  یا ان  پر تشدد کر کے زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتی ہیں اور کس طرح کشمیریوں کی املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں