لاہور میں پھر بارش، بادل جمعہ تک برسیں گے


اسلام آباد: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سسٹم جعمہ تک برسے گا۔

منگل کے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس کے بعد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا ) اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں خلیج بنگال سے ملک  کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ بدھ  سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور میں بارشوں کا نیا سسٹم جمعہ تک برسے گا، پنجاب میں اتوار تک گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں موسم  گرم  اور خشک رہے گا تاہم  ہفتہ سے سندھ اور بلوچستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نارووال، ڈسکہ، سیالکوٹ اور پسرور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں  کے علاوہ میر پور آزاد کشمیر میں  بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس  سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، ریسکیو کے عملے نے نکاسی آب کا کام شروع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں