صدر کی نااہلی کے لیے درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قانون سے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان کا غیر جانبدار ہونا  لازمی ہے جبکہ صدر ممنون حسین  مسلم لیگ نون کے رہنما ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیان حلفی جمع  کرایا تھا جس کی وجہ سے  وہ صادق اور امین نہیں رہے اور آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل  ٹھہرتے ہیں۔

درخواست میں سیکرٹری قانون، نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر ممنون حسین کا صدارت کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، انہوں نے الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد  تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں