نوازشریف کی امیگریشن لاہور ایئرپورٹ پر کرانے کا فیصلہ

لاہور: کورونا مریض جہاز میں بیٹھ گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم  نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر انہیں گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے  وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے شرکت کی جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز فیملی کی لاہور ایئرپورٹ پر ہی امیگریشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، لاہور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری نگراں صوبائی حکومت کے سپرد ہو گی، امیگریشن حکام دونوں کو گرفتار کر کے نیب حکام کے حوالے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں نوازشریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اگر سیکیورٹی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

ہم  نیوز نے نوازشریف اور مریم نواز کی واپسی کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق دونوں جمعہ کے روز لاہور پہنچیں گے۔

چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ وہ  اور ان کے والد جمعہ کے روز پاکستان پہنچیں گے، کیپٹن (ر) صفدر پہلے ہی راولپنڈی میں گرفتاری دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں