کے پی میں آئندہ حکومت ایم ایم اے کی بنے گی، اکرم خان درانی

کے پی میں آئندہ حکومت ایم ایم اے کی بنے گی، اکرم خان درانی | urduhumnews.wpengine.com

بنوں: سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں آئندہ حکومت ایم ایم اے کی بنے گی۔

بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم مولانا فضل الرحمن ہوں گے کیونکہ قبر کو سجدہ کرنے والا ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

منگل کے روز انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن نہیں دو نظریوں کی جنگ ہے اور پی ٹی آئی کا منشور پختون قوم کے منافی ہے جیسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 25 جولائی کو بنوں سے شکست کی خبر ملے گی اور جیت ایم ایم اے کی ہی ہوگی۔ اس مرتبہ پاکستانی قوم  کو اپنے ووٹ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہے کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی این اے 35 سے انتخابات لڑ رہے ہیں اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہیں۔


متعلقہ خبریں