مشال خان قتل کیس: دو ملزمان کی درخواست خارج، ایک کی ضمانت کالعدم

مشال خان قتل کیس: دو ملزمان کی درخواست خارج، ایک کی ضمانت کالعدم | urduhumnews.wpengine.com

مردان: عدالت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان قتل کیس میں دوملزموں کی درخواست ضمانت خارج کردی جب کہ تیسرے مرکزی ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری بھی ختم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے مشال خان قتل کیس کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج جب کہ ایک کی کالعدم قرار دے دی ہے، ان میں مرکزی ملزم اسد بھی شامل ہے۔ دیگر ملزمان میں شامل صابر مایار، اظہاراللہ عرف جونی اوراسد نے کیس کا فیصلہ سامنے آنے پر خود گرفتاری دی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

اس سے قبل رواں برس فروری کے آخر میں عدالت  نےمشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کی سزائیں معطل کردی تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں کیس سے متعلق سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کو چار چار سال قید کی سزائیں دی تھیں تاہم ملزمان نے اپنی سزاؤں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔


متعلقہ خبریں