پی ٹی آئی کی اشتہاری مہم روکنے کا حکم: عمران خان کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی کی پیڈ اشتہاری مہم روکنے کا حکم ، عمران خان کو نوٹس | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پیڈ اشتہاری مہم رکوانے کےلیے پیمرا کو حکم دے دیا ہے۔ اسی ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پیڈ اشتہاری مہم  ٹی وی چینلز پر چلنے سے رکوائے۔  اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی کے اشتہارات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے متعلق گمراہ کن اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ  عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فوری طور پر گمراہ کن پیڈ اشتہاری مہم روکے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ  اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثناء پیمرا کی جانب سے تمام ٹیلی ویژن چینلز، ایف ایم ریڈیو وغیرہ کے لیے تنبیہہ جاری کی گئی ہے جس میں انہیں نامناسب الفاظ پر مشتمل سیاسی تشہیری مہمات نہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ خط میں نشریاتی اداروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں