نیب جب بلا ئے گا حاضر ہو جاؤ ں گا ، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے نیب جب بلائے گا  حاضر ہوجاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میرے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے جے جے وی ایل کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) ہیڈ کوارٹر میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ ( میڈیا) سے بات چیت  کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے ایل پی جی سے متعلق بات کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ۔

قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن نہ ہونے کے باوجود وزیرخزانہ کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں سال رواں کا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز رکھنے والے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عام طور پر لیڈران فرار ہوتے ہیں اور ان کے نام ای سی ایل سی میں ڈالنے پڑتے ہیں لیکن یہاں ہمارے رہنما خود وطن واپس آرہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام الناس سے اپیل کی کہ  پی ایم ایل (این) کی کارکردگی  دیکھ  کر ہمیں ووٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے ہمیشہ عوام ہی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں