انتخابی عملے کے لیے الیکشن کمیشن کا نیا ضابطہ اخلاق جاری

انتخابی عملے کے لیے الیکشن کمیشن کا نیا ضابطہ اخلاق جاری | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 25  جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ذمہ داریاں نبھانے والے انتخابی عملے کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پریذائیڈنگ افسرحلف نامہ جمع کرانے کے ساتھ نادرا سسٹم کےذریعے نتائج جمع کرانے کے پابند ہوں گے، اس مقصد کے لیے پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی بار عام انتخابات کے لیے پریذائیڈنگ افسران سےحلف نامہ بھروایا جارہا ہے جب کہ نتائج میں ہیر پھیر ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسرکوجیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب نادرا کے نئے سوفٹ وئیر(رزلٹ ٹرانسمٹ سسٹم) آرٹی ایس کےذریعے نتائج جمع کرانے کے لیے ضلع شرقی میں 753 پریذائیڈنگ افسران کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ان انتخابات کے دوران الیکشن کےنتائج  کو نادرا کے بنائے گئے سافٹ وئیر (آرٹی ایس) سے بھی منسلک کردیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ افسران اب نتائج کی شیٹ کو آرٹی ایس کےذریعے بروقت الیکشن کمیشن کوبھیج سکتےہیں۔

الیکشن کمیشن نے 25 جون سےانتخابی عملے کی تربیت کا عمل شروع کیا ہوا ہے جس میں حساس اورغیرحساس سامان سے متعلق معلومات اوران کے استعمال کا طریقہ کار بھی سکھایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں