خدارا! 2018 کے انتخابات کو متنازعہ نہ کیا جائے،فرحت اللہ بابر

Farhatullah Babar

پیپلز پارٹی سے بڑا استعفیٰ آگیا


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ خدارا! 2018 کے انتخابات کو متنازعہ نہ کیا جائے کیونکہ اگر انتخاب متنازعہ ہوا تو پھر ملک میں جو نتائج آئیں گے ان سے استحکام نہیں آئے گا۔

پی پی پی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ جو ہو رہا ہے وہ  سب انتخابات سے قبل دھاندلی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انتخابات سے قبل دھاندلی کے چار حصے ہیں۔

فرحت اللہ بابر نے الزام عائد کیا  کہ ہمارے لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا ہے کہ آزاد حثیت میں انتخاب لڑیں۔  انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ہے کہ پی پی پی لیڈرشپ سے کارکنوں کو بدظن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور پارلیمنٹ کے قیام کی خواہش ہے ۔

 


متعلقہ خبریں