فلپائن: پندرہ ہزار افراد کے سامبا ڈانس کا عالمی ریکارڈ

فلپائن میں پندرہ ہزار افراد نے سامبا ڈانس کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا | urduhumnews.wpengine.com

منیلا: فلپائن کے شہر کیدا پاوان میں پندرہ ہزار افراد نے اکٹھے سامبا ڈانس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا  ڈالا۔

فلپائنی شہر کیدا پاوان میں ریکارڈ بنانے کے لیے 15 ہزار دو سو 30 افراد پانچ کلومیٹر طویل چار قطاروں میں کھڑے ہوئے، لڑکے اور لڑکیوں نے سامبا کے لیے مخصوص لباس زیب تن کر کے جوڑوں کی شکل میں سب سے  بڑا  ڈانس کرنے کا ریکارڈ قائم  کیا۔

ڈانس کے دوران ہر 50 افراد  پر ایک منتظم تعینات کیا گیا تھا، موسیقی کے ساتھ مکمل ڈانس اسٹیپس کو یقینی بنانا منتظم کی ذمہ داری تھا۔

سامبا ڈانس ریکارڈ بنانے والوں میں طالب علموں کے علاوہ  سرکاری، غیر سرکاری اداروں اور بزنس کمیونٹی کے افراد بھی شامل تھے۔

ریکارڈ میں حصہ لینے والے تمام افراد کو شہر کے مختلف ڈانسرز نے چار ماہ  تک  ڈانس کی رضاکارانہ تربیت دی تھی۔  

فلپائن میں ہونے والے اس شو کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے سامبا ڈانس کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

کیدا پاوان کو بطور شہر تسلیم کیے جانے کی 20 ویں سالگرہ  پر سب سے  بڑے سامبا ڈانس شو کے انعقاد کا مقصد شہر کے متعلق آگاہی پھیلانا تھا۔

اگست 2016 میں بھی کیدا پاوان شہر میں 14 ہزار سات سو 25 افراد نے سب سے بڑا ’چا چا چا‘ نامی ڈانس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں