قومی اسمبلی کا امیدوار دہشتگردی کے الزام میں گرفتار


لیہ: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 188 کے امیدوار چوہدری اشفاق احمد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی ) صدر کی مدعیت میں درج مقدمے  میں  چوہدری اشفاق احمد  پر تھانے کو آگ لگانے  اور ایس ایچ او کو قتل کرنے کی دھمکی  دینے کے الزامات ہیں۔

چوہدری اشفاق احمد اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور ان  انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) کے مطابق چوہدری اشفاق نے ڈی ایس پی صدر سرکل لیہ کو فون پر گالیاں اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

لیہ پولیس کے مطابق چوہدری اشفاق احمد اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ناجائز کارروائی کرنا چاہتے تھے اور ایس ایچ او کے انکار پر اُنہیں فون  پر دھمکیاں دیں۔


متعلقہ خبریں