ہاکی کے تربیتی کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کی شرکت ہو گی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایشین گیمز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کے لیے 27 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ایشین گیمز کے لیے تربیتی کیمپ 14 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا جس کا انعقاد عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم  میں کیا جائے گا۔

27 کھلاڑیوں میں جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان جنید منظور کو بھی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایشین گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہورہے ہیں  جو دو ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چار برس پہلے کی بات کی جائے تو پاکستان نے فٹ بال، جمناسٹک، بیڈ منٹن، بیس بال، سائیکلنگ، ہاکی، جوڈو، باکسنگ، کبڈی، کراٹے، رگبی، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، ٹینس والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ووشو میں بھر پور حصہ لیاتھا۔

خواتین کی کرکٹ ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور کبڈی، ووشو و باکسنگ میں کانسی کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں قومی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں