انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سعد رفیق


لاہور: سابق وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے نہ اسے متنازعہ بنائیں گے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں نون لیگ کے  دیگر رہنماؤں کے ساتھ  ہنگامی پریس  کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے  کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ہے، ان گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جمعہ کے روز وطن واپس آ رہے ہیں، نون لیگ کے کارکن ان کا پرامن استقبال کریں گے، ہم کوئی شیشہ توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ایئرپورٹ بھی ہمارا ہے، اگر کوئی مجھے گرفتار کرنا چاہتا ہے تو کر لے، میرے لیے جیل جانا نئی بات نہیں ہو گی۔

خواجہ سعد رفیق نے اس تمام صورتحال کا ذمہ دار نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے ہی ان کے بارے میں تحفظات تھے، سمجھ  نہیں آ رہی کہ حکومت کو یہ مشورہ کس نے دیا ہے، کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پارٹی اجلاس بلا کر آئندہ  کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں