سپریم کورٹ میں آج جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت

این ڈی ایم اے اوروفاقی حکومت کورونا کیخلاف کوششوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ دیں،عدال

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت ہو رہی ہے، عدالت نے اس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹرجنرل بشیرمیمن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں منی لانڈرنگ کے لیے جعلی بینک اکاونٹس کھولنے والوں کی تفصیلات شامل تھیں، رپورٹ میں ان 15 لوگوں اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائی ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام بھی ان اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں، رپورٹ میں ان 14 ملزمان کے نام موجود ہیں جن کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن (ایم ڈی پی ٹی وی) تقرری کیس، سیاسی پارٹیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیس اور ریٹائرمنٹ کے بعد سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے آج سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی  طلب کیا ہوا ہے، انہیں گزشتہ سماعت پر باقاعدہ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

آج کے دیگر اہم کیسز میں سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سرکاری اداروں سے فیس وصولی کیس، نجی میڈیکل کالجز فیس کیس، خیبرپختونخوا میں بجلی پیدا کرنے سے متعلق کیس، ججز کی دہری شہریت کیس، مورگاہ سٹی منصوبہ کیس اور ڈی ایچ اے لاہور میں طبی سہولتوں کے فقدان کا کیس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں