بلاول بھٹو تعزیت کے لیے بلور ہاؤس جائیں گے

بلاول تعزیت کے لیے آج بلور ہاؤس جائیں گے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج  پشاور میں شہید ہارون بلور کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آج سے خیبرپختونوا کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں جس کے  پہلے  روز پشاور میں ان کی اہم پریس کانفرنس بھی متوقع  ہے۔

13 جولائی کو چیئرمین پیپلز پارٹی مالاکنڈ کے حلقے این اے آٹھ  میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، این اے آٹھ  میں بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیر مولانا  گل نصیب خان اور پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا کے دورے کے بعد وسطی پنجاب جائیں گے اور 15 جولائی کو راولپنڈی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

وسطی پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری جہلم، گجرات، لالہ موسیٰ، سرگودھا  اور فیصل آباد کے علاوہ  قصور، شیخوپورہ  اور ساہیوال میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

اس سے پہلے جنوبی پنجاب کے  چار روزہ دورے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے اوچ  شریف، مظفرگڑھ  اور ملتان  جبکہ  سندھ میں تین روزہ  پڑاؤ میں بلاول بھٹو زرداری نے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈوجام، شہداد پور، نواب شاہ  اور سکھر سمیت کئی شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔


متعلقہ خبریں