ہماری قیادت کو بدنام کیا جا رہا ہے، فاروق نائیک

میں سمجھتا ہوں، سپریم کورٹ نے میری بات مانی، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ اور ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری قیادت کو بدنام کرنے کے لیے سارا کام  ہو رہا ہے لیکن جیت پیپلزپارٹی کی ہو گی، چیف جسٹس جو بھی حکم دیں گے منظور ہو گا۔

سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تصدیق کر دی ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام بطور ملزم ایف آئی آر میں نہیں ، آصف علی زرداری کا زرداری لمیٹڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے، سپریم کورٹ سے  کہا ہے کہ الیکشن کے بعد آپ کے تمام سوالوں کا جواب دے سکیں گے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی میڈیا سے بات کی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کر دی ہے، ملکی سیاست میں اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ہوں گے اور ہوتے ہوئے نظر بھی آ رہے ہیں، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، ایسی باتیں بے بنیاد ہیں۔


متعلقہ خبریں