سانحہ یکہ توت : ایک اور زخمی نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

سانحہ یکا توت کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتیں 21 ہوگئیں | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: یکہ توت دھماکے کے ایک اور زخمی نوجوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

اسپتال کے ترجمان ذ والفقار بابا خیل کے مطابق پچیس سالہ نوجوان محمد عادل  یکہ توت دھماکہ میں شدید زخمی ہوا تھا اورلیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دھماکے کے سات زخمی مختلف وارڈ ز میں زیرعلاج ہیں۔

ذوالفقار بابا خیل نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد 12 میتیں اور متعدد زخمی اسپتال لائے گئے تھے تاہم بعد میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا۔

پھولوں کا شہر پشاور سانحہ یکہ توت کے بعد سے اب تک سوگواری کی کیفیت میں ہے اورمعمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے ہیں۔

سانحہ کے شہدا کے گھروں پر فاتحہ خوانی کےلیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اوروہ لواحقین کو پرسہ بھی دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں