امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد

ایرانی ڈیل کے آرزو مند ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ دو روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

برطانیہ میں ٹرمپ کی آمد پر احتجاجی ریلیوں کی کال بھی دی جا رہی ہے جس کے لیے مخالفین نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے میں ملکہ برطانیہ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر کی حیثیت سے وہ پہلی مرتبہ برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں۔

لندن روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ (میڈیا)  سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدرولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں ہتھیاروں کی تخفیف کا مطالبہ کریں گے ۔

امریکی صدر نے توقع ظاہر کی کہ روسی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں خطے کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بھی گفتگو ہو گی۔

امریکہ اورروس کے سربراہان پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں روسی اور امریکی صدور کی جانب سے خطے کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں