نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے


اسلام آباد: سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ براستہ ابوظہبی  لندن سے پاکستان پہنچے ہیں جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیے گئے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اتحاد ایئرویز کے بوئنگ طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترے ہیں۔

ہم نیوز ذیل میں اپنے وزیٹرز کو نواز شریف کے سفر، پاکستان میں ان کے استقبال، انتظامیہ کے اقدامات اور متعلقہ معاملات پر لمحہ بالمحہ صورت حال سے آگاہ کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں