مراد علی شاہ کے تین اپنے پرائے ہو گئے


سیہون: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے تین طاقتور سیاسی حلیف پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

پی ٹی آئی رہنما لیاقت علی جتوئی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران رئیس حاکم خان، غلام نبی سولنگی اور حبیب اللہ رند نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، تینوں سیاسی شخصیات نے سندھ  یونائیٹڈ  پارٹی (ایس یو پی) کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی حمایت کا اعلان کیا جو اس موقع پر موجود تھے۔

چند روز قبل سیہون شریف میں پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ  ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے جلال محمود شاہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، یہ تمام جماعتیں مراد علی شاہ کے مقابلے پر متحد ہو چکی ہیں۔

گھوٹکی میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کو سیاسی دھچکہ لگا ہے جہاں سے پارٹی کی سینئر رہنما طاہرہ یاسمین بھٹو نے  جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے جی ڈے اے رہنما سردار علی گوہر مہر سے ملاقات کی۔

طاہرہ  یاسمین بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی، اب میں گھر گھر جا کر جی ڈی اے کا پیغام پہنچاؤں گی۔


متعلقہ خبریں