آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

پاکستانی فوج کے سربراہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ان دہشت گردوں کو خصوصی فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں جب کہ چھ دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

سزائے موت  پانے والے دہشت گرد سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے، مذکورہ دہشت گرد تعلیمی اداروں، معصوم شہریوں، ٹیلی فون ایکسچینج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری افسران پر حملوں سمیت دہشت گردی  کے درجنوں واقعات میں ملوث تھے۔

دہشت گرد فورسز پر حملوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے اور انہوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں پر بھی حملے کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مجموعی طور پر سات عام  شہریوں اور 92  سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیاء الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلمان بہادر شامل ہیں۔

عبدالغازی ولد سبیل خان لیفٹیننٹ کرنل یوسف اور دیگر جوانوں کے قتل میں ملوث تھا جب کہ ضیاء الرحمان ولد پیرزادہ اور جاوید خان ولد نورزادہ ایس پی بنوں سمیت سات اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، غنی رحمان ولد فضل رحمان بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے دہشتگرد حملے میں کیپٹن فصیح سمیت چار فوجی شہید جب کہ 12 زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں