لاہور: بلاول بھٹو زرداری کے جہاز کو اڑنے سے روک دیا گیا

میرے منشور کے مطابق جو کام کرے گا اس سے اتحاد ہوسکتا ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جہاز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا۔

بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بذریعہ جہاز لاہور سے پشاور جانا تھا جب کہ کچھ دیر قبل ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پرواز کو اُڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے لاڈلے کو تو جانے کی اجازت دے دی لیکن بلاول بھٹو زرداری کو روک دیا، نگراں حکومت اور انتظامیہ کا اپنے لاڈلے کے ساتھ رویہ بالکل مختلف ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور بلاول بھٹو زرداری کے جہاز کو روکنے پر سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کرے۔

بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں ان دنوں لاہور میں ہیں جہاں انہوں نے پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔


متعلقہ خبریں