مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہدا منایا جا رہا ہے

بھارتی ریاستی دہشتگردی، پانچ کشمیری نوجوان شہید | urduhumnews.wpengine.com

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں 23 مظاہرین کو شہید کرنے کے خلاف آج کشمیر بھر میں یوم شہدا منایا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا ہاؤس کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج سرینگر میں احتجاجی مارچ کیا جا رہا ہے جب کہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

13 جولائی 1931 کو سرینگر جیل کے باہر ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج کی جانب سے 22 مظاہرین کو شہید کردیا گیا تھا جب ایک اذان کے 17 کلمات کو ادا کرنے کے لیے وادی کشمیر کے 22 جوان کھڑے ہو گئے تھے۔

سرینگر جیل کے باہر احتجاج کے دوران جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو ایک نوجوان اذان دینے کے لیے کھڑا ہوگیا جسے ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اس حملے کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں نے اذان پوری کرنے کی ٹھانی اور پہلے شہید کے بعد ہی دوسرا نوجوان آگے بڑھا اور بقیہ اذان دینے کی کوشش کی تو اُسے بھی شہید کردیا گیا۔

اس طرح 22 کمشیری نوجوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اذان مکمل کی۔

آج بھی بھارت کی آٹھ لاکھ سے زائد مسلح افواج مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے جس کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے۔


متعلقہ خبریں