مستونگ دھماکہ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 شہید

مستونگ دھماکہ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 26شہید | urduhumnews.wpengine.com

مستونگ: بلوچستان میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی کے بھائی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 سے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات خرم شہزاد نے 128 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

نگران وزیر صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پروگرام پر ہوئے خود کش حملہ میں 70 افراد شہید ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بھی انتخابی سرگرمی کے دوران ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

واقعہ کے کچھ دیر بعد دی گئی اطلاع میں لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں اب تک 20 افراد کی شہادت کی اطلاع ملی ہے جب کہ اسپتال ذرائع 50 سے  زائد زخمیوں کی اسپتال آمد کی تصدیق کررہے ہیں۔

جمعہ کو دھماکہ کا نشانہ بننے والے نواب سراج رئیسانی کے بیٹے میر حمل رئیسانی بھی چند سال قبل ایک دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

بلوچسستان عوامی پارٹی نے مستونگ کے واقعہ پر تین دن تک سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ باپ کے سربراہ میر جام کمال کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے۔

دہشت گردوں نے تین دن قبل پھولوں کے شہر پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی امیدوار ہارون بلور کی کارنرمیٹنگ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ یکہ توت کے محلہ عظیم آباد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں انتخابی امیدوارہارون بلور سمیت 22 افراد شہید اور چاردرجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

آج جمعہ کے روز سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور امیدوار قومی اسمبلی اکرم خان درانی کے قافلے کو بم حملہ کا نشانہ بنایا گیا جس میں سیاسی کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں بنوں سے ملحق سابق ایف آر علاقے میں انتخابی ریلی پر کیے گئے بم حملہ میں امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شیریں سمیت پانچ کارکن زخمی ہوئے تھے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں