پاکستان کے ہاتھوں زمباوے کو پہلے ون ڈے میں شکست

پاکستان کے ہاتھوں زمباوے کو پہلے ون ڈے میں شکست |humnews.pk

پاکستان نے نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول جاری کردیا


بلاوایو: پاکستان نے زمباوے کو پہلے ون ڈے میں 201 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستانی بلے بازوں اور باولرز کے سامنے زمباوے کے کھلاڑی نہ جم سکے۔  پوری ٹیم 110 رنز بھی مکمل نہ کرسکی اور 107 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 309 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمباوے کی ٹیم صرف 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فہیم اشرف اورعثمان خان نے دو، دو وکٹیں لیں۔

قومی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امام الحق نے سنچری کرتے ہوئے 128 رنز کی بہترین انگنز کھیلی جب کہ  فخر زمان  60 اور آصف علی 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 


متعلقہ خبریں