نواز شریف اور مریم نواز کاطبی معائنہ : میڈیکل بورڈ اڈیالہ پہنچ گیا


راولپنڈی : سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ کے اراکین اڈیالہ جیل میں تمام جدید طبی آلات اور ضروری ادویات کے ساتھ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اراکین میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کریں گے۔ میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سنیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف عرفان خصوصی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ بورڈ کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر حامد اقبال، ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر عاصمہ کیانی شامل ہیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا ہے۔ خصوصی میڈیکل بورڈ کے اراکین شام آٹھ بجے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔

میڈیکل بورڈ کے اراکین کے ساتھ جدید طبی آلات اور ایمبولینس بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے اراکین طبی معائنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کو پیش کریں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی پیش کردہ  رپورٹ کے بعد ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل منتقل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں