الیکشن کا میچ اپنی نسلوں کیلئے جیتنا ہے، عمران خان

الیکشن کا میچ اپنی نسلوں کیلئے جیتنا ہے، عمران خان | urduhumnews.wpengine.com

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہوگا اور مقابلے کا پہلا اصول یہ ہوتا ہے کہ مخالف کو کمزور نہ سمجھو۔

عمران خان نے انتخابی جلسے سے خطاب  میں کہا کہ 21 سال کھیلوں کےگراؤنڈ میں مقابلہ کیا ہے آخری گیند تک میچ ختم نہیں ہوتا، اپنی نسلوں کے لیے الیکشن کا یہ میچ جیتنا ہے۔

عمران خان نے کارکنوں سے سوال کیا کہ اے این پی اگر جیت گئی تو آپ کی زندگی میں کیا فرق آئے گا؟ کیا اے این پی والے اداروں کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ اپنے سوالوں کے خود ہی جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اے این پی والے ایسا نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کا کہنا تھا کہ جو سرکاری افسران کےتبادلے پر پیسے لیتے ہیں، ادارے تباہ کرتے ہیں، کرپٹ سربراہ اور  ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والے کرپشن ختم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سربراہ کرپشن کا گاڈ فادر ہے، چھوٹا سا طبقہ امیر ترین ہوگیا ہے، 30 سال باری لینےوالوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچادی ہے۔ پی ٹی آئی  چیئرمین نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین کہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ1200 پولیس اہلکار دہشت گردی میں شہید ہوئے تھے۔

عمران خان نے کہا مجھے افسوس ہے کہ مردان کے دو ایم پی ایز کو نکالنا پڑا۔


متعلقہ خبریں