بارشوں سے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ


اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا)  کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو 22 فٹ پر آ گئی ہے جب کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 21 ہزار 500 کیوسک ہے اور تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا آپریٹنگ لیول ایک ہزار 50  فٹ ہے جب کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے  کی انتہائی گنجائش ایک ہزار دو سو 42 فٹ ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چار سو 13 فٹ  ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح ایک ہزار پانچ  سو 50 فٹ ہے، منگلا ڈیم کا آپریٹنگ لیول ایک ہزار 50 ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام  پر پانی کی آمد دو لاکھ 21 ہزار 500 اوراخراج ایک لاکھ 40 ہزار ہے جب کہ  دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار 600  کیوسک اور اخراج  بھی 55  ہزار600 کیوسک ہی ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار 600 اور اخراج 34  ہزار 400 کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ 400 کیوسک اور اخراج  ایک لاکھ  95 ہزار کیوسک ہے جب کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 97  ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 86 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 73 ہزار 200 کیوسک ہے جب کہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد سات ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

گڈو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 93 ہزار 800 کیوسک جب کہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 79 ہزار 900 اور اخراج 33 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کی گئی  ہے۔


متعلقہ خبریں