ووٹ کی  طاقت  سے خوش حال پاکستان بنا سکتے ہیں، سراج الحق


کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹ  کی  طاقت  سے خوش حال پاکستان بنا سکتے ہیں،  چاہتے  ہیں ایسے دور میں داخل ہوں جہاں امن اور خوش حالی ہو۔

باغ جناح میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  ایم ایم اے دینی اور سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، ایم ایم اے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے پاس مستقبل کا روشن پلان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ سے ایسا معاشرہ بن سکتا ہے جہاں وسائل غریبوں کے لیے ہوں، آج کا ایم ایم اے کاجلسہ ملکی سیاست کو نیا رخ دے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  کراچی کا پورے پاکستان پر حق ہے، گزشتہ 25 سالوں سے کراچی اپنے حقوق سے محروم ہے، کراچی والے پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں، ایسا کراچی دیکھنا چاہتے ہیں جو دنیا کے لیے مثال بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ  میڈیا نے چہروں سے پردہ اٹھا دیا ہے اور اب پرانی بوتلوں پر نئے لیبل لگا کر قوم کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں