فیفا ورلڈ کپ 2018 فائنل: فرانس نے کروشیا کو4-2 سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2018 فائنل: فرانس نے کروشیا کو4-2 سے ہرا دیا | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو4-2 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فائنل میں پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں پال پوگبا نے میچ کے 59 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے فرانس کی برتری 3-1 کر دی۔ اس کے چھ منٹ بعد ہی مپابے نے ایک اور گول کر کے سکور 4-1 کر دیا۔

میچ کے 70 ویں منٹ میں کروشیا کی جانب سے مینڈزوکچ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو امید دلائی تاہم کروشیا مزید کوئی گول کرنے میں ناکام رہا۔

کروشیا کی طرف سے پیراسچ اور مینڈزوکچ نے گول کیے۔ کروشیا کی ٹیم پہلی بار اور فرانس کی ٹیم تیسری بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ قبل ازیں فرانس نے 1998 میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فرانس نے 1998 کے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیاتھا۔


متعلقہ خبریں