25 جولائی  تقدیر بدلنے کا دن ہے، مولانا فضل الرحمان


کراچی: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  عوامی رائے سے ملک کی تقدیر بدلتی ہے اور 25 جولائی  تقدیر بدلنے اور ملک میں اسلام کے نفاذ کا موقع  ہے۔

باغ جناح کراچی میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے شرکا پر زور دیا کہ  وہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرائیں، آپ کے ووٹ نے ملک کے اقتدار کو بدلنا ہے اس لیے اسے سوچ سمجھ کر استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت بندوق اور اسلحے سے زیادہ  ہے اس لیے اپنے ووٹ کا استعمال حق کی فتح کے لیے کریں،  آج قوم کو ایک بار پھر موقع مل رہا ہے اسے ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسوں سے ملک ترقی کرتے ہیں، ایم ایم اے برسر اقتدار آکر صرف معاشی پالیسیوں کو ہی بہتر نہیں کرے گی بلکہ اسلامی معیشت کو بھی متعارف کرائے گی۔

جلسے سے متحدہ مجلس عمل کے نائب سربراہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔


متعلقہ خبریں