پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ڈاکٹر شمشاد


اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے،   گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور پانی کی قلت سے  زمین بھی خشک ہے۔

اسلام آباد میں جاری نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں میں دوسرے ڈونرز کی ضرورت ہے، انہیں بتانا چاہتے  ہیں کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے اور قدرتی آفات کو  موسمیاتی تبدیلیوں پر سرمایہ کاری کرکے روکا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے علاقوں میں تباہی دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ امدادی کاموں کی کیا اہمیت ہے، مجھے یاد ہے کہ قدرتی آفات سے انڈونیشیا میں کیا ہوا، وہاں پر کوئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نہیں تھا لیکن پاکستان نے 2005 کے زلزلہ سے سیکھا ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیش رفت کی ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ہمیں ارلی وارننگ سسٹم سمیت دیگر اہم اقسام کی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے تاکہ قدرتی آفات سے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے، اس مقصد کے لیے صوبوں اور دیگر مقامی اداروں کا کردار بھی اہم ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ  نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کی فنی معاونت  بھی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں